تعارف

taarufادارہ خدمت خلق دیوبند جنوری ۱۹۸۰ءء میں قائم ہوا تھا۔ یہ ادارہ ۳۵ سالوں سے بلاتفریق مذہب وملت اللہ کی بندوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ادارہ خدمت خلق نے اپنی ۳۵ سالہ زندگی میں ۱۵ لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کرایا۔ ہزاروں طالب علموں کے لئے اسکالر شپ جاری کرکے ایجوکیشن میں ان کی بھرپور مدد کی۔ ادارہ خدمت خلق ہر سال غریب لوگوں کی موسم کے اعتبار سے بصورت لباس لحاف، کمبل اور گرم چادروں کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کرتا ہے،نیز وقتاً فوقتاً جگہ جگہ وہ غریبوں کی امداد عام کے لئے امدادی طبی کمیپس بھی لگاتا ہے، بیماروں کو مفت دوائیں اور غذائیں فراہم کرتا ہے۔ موسم، حالات، سیلاب اور فسادات سے متأثر لوگوں کی ہر طرح کی امداد کرتا ہے۔ جو لوگ اپنے بچوں کی اسکول کی فیس ادا نہیں کرپاتے، جو لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی کے وقت مجبوریوں کا شکار ہوتے ہیں، جو لوگ اپنے گھروں کی مرمت کرانے اور اپنی گرتی ہوئی چھتوں کی روک تھام کرنے میں پریشان ہوتے ہیں، جو لوگ قرض کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں، ادارہ خدمت خلق ان کی عزت نفس کا لحاظ رکھتے ہوئے خاموش طریقے سے ان کی مالی مدد کرتا ہے اور غریب نوجوانوں کو چھوٹے موٹے کاروبار کے لئے بلاسود قرض فراہم کرتا ہے۔ ادارہ خدمت خلق کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، وہ چھوٹے اسکولوں، دینی مدرسوں، عبادت گاہوں اور ملی تنظیموں کی بھی مالی مدد کرتا ہے اور اپنی مختلف خدمات کے ذریعہ انہیں تقویت پہنچاتا ہے۔ ادارہ خدمت خلق اپنی زرّیں خدمات اور اپنی ہمہ گیر جدوجہد کی وجہ سے آپ کی توجہ اور آپ کی اعانت کا بجا طور پر حق دار ہے۔ برائے انسانیت ادارہ خدمت خلق کی مدد کرکے ثواب دارین حاصل کریں اور شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں۔